بیجنگ، 07 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار پینگ شوائی کا یہاں چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز سیمی فائنل میں ہفتہ کو ہار کے ساتھ سفر ختم ہو گیا۔ ثانیہ اور چینی کھلاڑی شوائی ٹورنامنٹ میں بطور تیسری سیڈ جوڑی کے طور پر اتریں لیکن اپنی سابق جوڑی دار سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس کے خلاف انہیں سپرٹائي بریک میں شکست کھانی پڑ گئی۔ہنگیس کی ہند چینی جوڑی کویانگ جان چن نے ٹاپ سیڈ جوڑی نے 6۔2، 1۔6، 5۔10 سے شکست دی ۔ ھنگس جان کی جوڑی اب فائنل میں ہنگری کی ٹمیا بابوس اور جمہوریہ چیک کی اندریا لاواکووا سے خطاب کیلئے نبرد آزما ہو گي جنہوں کیتھرین ماکارووا اور الینا ویسنینا کو 7۔5، 6۔4، 10۔8 سے شکست دی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ووہان اوپن کے سیمی فائنلز میں بھی اس فاتح جوڑی نے ثانیہ ، شوائی کی جوڑی کو ہرایا تھا ۔اس سے پہلے ہندچینی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل مقابلے میں قطرینہ سینایوواکا اور باربورا سٹراکیوا کی پانچ سیڈ جوڑی کو سخت مقابلہ میں 6۔4، 2۔6 ،7۔10 سے سپر ٹائی بریکر میں شکست دے کر آخری چار کا ٹکٹ حاصل کیا تھا ۔ دلچسپ ہے کہ ثانیہ کے سامنے اب ان کی سابق جوڑی دار سوئزرلین کی مارٹینا ہنگز اور چینی تائیپی کی ینگ جان چان کی ٹاپ سیڈ جوڑی رہی۔ ہنگس -چان نے ایک دیگر کوارٹر فائنل میں گیبریلا ڈابروسکری اور چھو فیان کی جوڑی کو لگاتار سیٹوں میں 3۔6، 2۔6 سے ہرایا۔یواین آئی