Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پے در پے شہری ہلاکتیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//پنجورہ شوپیان میں ایڈوکیٹ اور قصبہ یار پلوامہ میں ایک معزز شہری کی ہلاکتوں پر علیحدگی پسند قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے پے در پے ہوئی پُرسرار ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض سیاسی وابستگیوں کے لئے کسی نہتے انسان کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس طرح کی کارروائیاں ریاست میں انارکی اور لاقانونیت کو بڑھاوا دینے کی باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہر انسانی زندگی کو مقدم اور محترم ٹھہرایا ہے اور ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کو قتل کرنے کے برابر جُرم گردانا گیا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے بارے میں اگرچہ وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ان میں کون لوگ ملوث ہیں، البتہ ہم اس حوالے سے اپنا موقف بیان کرنے میں کوئی باک محسوس نہیں کرتے کہ جو شخص جنگ میں براہِ راست طور کسی بھی حیثیت سے شریک نہ ہو، اس کا قتل کسی بھی طور جائیز نہیں ہے۔ محض اپنے سیاسی نظریات کے لیے کسی انسان کو نشانہ بنانے کی نہ دین اسلام میں کوئی گنجائش ہے اور نہ اس کا کوئی اخلاقی جواز ہے ۔گذشتہ روزمیرواعظ نے قصبہ یارمیں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے شہری  کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ حریت کانفرنس سیاسی بنیادوں پر کسی کو بھی قتل کئے جانے کے حق میں نہیں ہے ۔ ترجمان نے پنجورہ شوپیاں میں ایڈوکیٹ امتیاز احمد خان کی نامعلوم بندوق برداروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ادھر ایڈوکیٹ امتیاز احمد خان کی خلاف ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن  نے ایک کیلئے اپنا کام بند کیا۔ایسوسی ایشن نے تمام وکلا برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دکھ کی اس گڑی میں متحد رہیں۔ اس موقعہ پر مرحوم بار ممبر کے حق میں دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار تعزیت کی گئی۔اس ضمن میںبار ایسوسی ایشن شوپیاں کا ایک وفد سیکریٹری کی سربراہی میں بار ایسوسی ایشن ممبران سے ملاقی ہوا جس دوران وفد نے ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو ان حالات سے آگاہ کیا جس دوران ایڈوکیٹ امتیاز احمد خان کو اتوار کی شام پنجورہ شوپیان میںنامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے ہلاک کردیا گیا۔ضلع بار ایسوسی ایشن شوپیاں کے نمائندوں نے بتایا کہ ایڈوکیٹ امتیاز احمد کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں جڑا تھا بے شک اس نے ضلع شوپیاں میں بطور پبلک پراسیکیوٹر  کام کیا تھا مگر سال 2014سے وہ بطور نجی وکیل کے کام کرتا تھا۔ ضلع بار ایسوسی ایشن شوپیاں نے کہا کہ وہ کشمیرمقصد کے بڑے حامی تھے جبکہ وہ سماجی رائبطوں کی وئب سائیٹوں کے دوران لوگوں کا ہند نواز سیاست دانوں سے دور رہنے کی ہدایت دیتا تھا۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ضلع بار ایسوسی ایشن شوپیاں کو بتایا کہ انہیں ایڈوکیٹ امتیاز احمد خان کی ہلاکت کی تحقیقات کرنی چاہئے اور علیحدگی پسند قیادت کو تحقیقات سے آگاہ کرائے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر کانگریس کا جنتر منتر پر مظاہرہ
برصغیر
ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ
برصغیر
لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا
برصغیر
امرناتھ یاترا: ساڑھے تین ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

July 22, 2025
صفحہ اول

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ معاملات|| پارلیمنٹ کا پہلا دن ہنگامہ کی نذر اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے بعد حکومت بحث کرانے پر متفق

July 21, 2025
صفحہ اول

مقررہ ہدف 100فیصدحاصل ۔22منٹ میں دہشت گردی ٹھکانے تباہ:مودی

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?