عظمیٰ نیوزسروس
چنڈی گڑھ//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈاکٹر انشو کٹاریہ، صدر، پو یو سی اے، چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ، نزد چندی گڑھ کی قیادت میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر کٹاریا نے وزیر کو یقینی بنایا کہ پنجاب کے کالجوں میں جے کے طلباء محفوظ ہیں لیکن پھر بھی اگر کوئی طالب علم عدم تحفظ کا احساس کرتا ہے تو وہ PUCA سے رابطہ کر سکتا ہے۔کٹاریہ نے جے کے حکومت سے درخواست کی کہ وہ پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پہلگام سانحہ کے دوران ہائبرڈ موڈ میں امتحان لینے کی درخواست کرے۔