سری نگر//سرینگر کے راولپورہ علاقے میں جمعہ کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے تین ملازمین بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ڈی کے تین ملازمین راولپورہ علاقے میں سروس لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے زخمی گئے۔
تینوں کی شناخت نذیر احمد، طارق احمد اور غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے بتایا کہ تینوں افراد کے ہاتھ اور پاؤں میں زخم آئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ تینوں کو 18سے20فیصد جھلسے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔