سرینگر// نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بجلی سے متعلق مختلف سکیموں کی عمل آوری میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے تا کہ ریاست کے لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کی جاسکے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے جس میں ریاست میں پاور ڈیولپمنٹ محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی ڈی ڈی یو جی جے وائی، آر اے پی ڈی پی آر اور پی ایم ڈی پی سکیموں کا جائیزہ لیا گیا۔ ممبر پارلیمنٹ جگل کشور، ممبران قانون سازیہ ست شرما، دینا ناتھ بھگت، راجیو شرما، آر ایس پٹھانیہ، شکتی پریہار اور کے ایل بھگت بھی میٹنگ موجود تھے۔ پرنسپل سیکرٹری پاور دھیرج گپتا، ڈیولپمنٹ کمشنر پاور، سیکرٹری ٹیکنیکل( پاور)، چیف انجنئیرس، ایگزیکٹو انجنیئرس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی اور پی ڈی ڈی کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ایجنسیوں سے بھرپور رابطہ رکھیں تا کہ فلیگ شِپ سکیموں کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔ ممبر پارلیمنٹ اور ممبران قانون ساز نے اپنے حلقہ انتخابات میں ان سکیموں کی عمل ؤوری کے بارے میں اپنی آراء پیش کی۔