جموں//صوبائی صدریوتھ نیشنل کانفرنس اعجازجان نے نوجوانوں پرزور ریاست کودرپیش چیلنجزکے ساتھ نمٹنے کیلئے آگے آنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ ریاست نہایت نازک دورسے گذررہی ہے۔ چناب ویلی کے یوتھ نیشنل کانفرنس کے ضلع صدورکے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران اعجازجان نے کہاکہ نوجوان ریاست کوبحران سے نکالنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی نے ریاست کوایسے بحران میں مبتلاکردیاہے جس کی وجہ سے ریاست کی تعمیروترقی اورانتظامیہ کارکردگی صفرہوکررہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ،عمرعبداللہ کی سربراہی والی حکومت میں قائم ہوئے امن اورشروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کوآگے بڑھانے کافائدہ اُٹھانے میں بھی ناکام رہی ہے۔وادی چناب کے یوتھ نیشنل کانفرنس لیڈران اعجازجان کے ساتھ سڑکوں کی خستہ حالی اور بجلی وپانی کی ناقص سپلائی سے متعلق مسائل بھی اُجاگرکئے۔اعجازجان نے کہاکہ حکومت وادی چناب کی تعمیروترقی کیلئے غیرسنجیدہ رویہ اختیارکئے ہوئے ہے۔اس دوران نیشنل کانفرنس کشتواڑکے یوتھ نیشنل کانفرنس کے لیڈران بشمول ضلع صدرکشتواڑفاروق احمددیو، ضلع صدررام بن محمدفاروق میر اورضلع صدرڈوڈہ دبیرہاشمی کے علاوہ ضلع صدرجموں روہت کیرنی موجودتھے۔اس موقعہ پر منعددسیاسی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی جن میں ملکیت سنگھ ،گگن بخشی ، تنویرسنگھ ،روپندرسنگھ انتی پال سنگھ، روہت انش شرما ، روی کانت شرما، ورون پریت سنگھ ،روی کانت شرما، ورون پریت سنگھ، مبشر خان، یاسراحسان، محمدشبراز، فرحان ملک ودیگران شامل ہیں۔اس موقعہ پراعجازجان نے نئے کارکنان کاپارٹی میں خیرمقدم کیااورامیدظاہرکی کہ وہ نیشنل کانفرنس کوزمینی سطح پرمضبوط کریں گے۔اس دوران میٹنگ میں تجندرپال سنگھ یوتھ سیکریٹری صوبہ جموں، نتیش گوسوامی نائب صدرجموں، مونیش گپتا ،بونکیش رازدان،دمن سنگھ،اوتارسنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔