جموں//پی ڈی پی یوتھ لیڈر وکرم سنگھ کی جانب سے پی ڈی پی دفترکچی چھائونی میں پی ڈی پی کے ممبرشپ مہم کے سلسلے میں میٹنگ منعقدہوئی۔اس دوران متعدد نوجوانوں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیارکی۔ اس دوران شمولیت اختیارکرنے والوں میں پرتھ شرما، گوکل شرما، جسویر چوہدری ، راجندرکمار، ہنیشور سنگھ، بویندرپال،امت شرما، وکرم سنگھ ودیگران شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نوجوانوں کی بہبودکیلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیارکرکے ریاست کی ترقی کیلئے کام کریں۔اس موقعہ پر پی ڈی پی یوتھ لیڈروکرم سنگھ نے کہاکہ پی ڈی پی یوتھ نے پارٹی کی ممبرشپ مہم شروع کی ہے۔انہوں نے نوجوانوں میں ممبرشپ کوپن بھی تقسیم کئے۔پرتھ پال نے کہاکہ نوجوان ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورنوجوانوں کوریاست کومضبوط بنانے کیلئے پی ڈی پی کی حمایت کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔