جموں//پی ڈی پی یوتھ لیڈر وکرم سنگھ بڑوال کی قیادت میں جموں توی پل کے نزدیک واقعہ مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمہ کے اردگرد شجرکاری مہم کاآغاز کیاگیا۔ اس دوران پی ڈی پی یوتھ کے دیگرلیڈران لکھویندرسنگھ ، چمن انگرال، پون کمار، ونود ،اتم ،دھرویندرسنگھ، موہت جنڈیال، وکاس تھاپر، راکیش کمار، عادل ، ہنیشور سنگھ، بپن سنگھ، پرتھ شرما، راجندرسنگھ ، سونوچب ودیگران نے ’گوگرین ‘ مہم کے تحت پودے لگائے۔اس موقعہ پر خیالات کااظہارکرتے ہوئے وکرم سنگھ نے کہاکہ شجرکاری کامقصد ماحول کوصاف ستھرابناناہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کیلئے جگہ جگہ شجرکاری مہم چلارہی ہے۔چمن انگرال نے کہاکہ حکومت گلوبل وارمنگ کے سلسلے میں فکرمندہے اورنئی پود کو ماحولیاتی عدم توازن کے سبب ہورہے نقصانات سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔