سرینگر //سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعے میں اُلجھنا ڈاکٹر درابو کو مہنگا پڑا۔عمرعبداللہ نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ یہ دیکھنادلچسپ ہوگاکہ ریاست کانیاوزیرخزانہ کون ہوگا؟۔ عمر نے کہا کہ بھاجپا اور پی ڈی پی اتحاد کے خالق اور ایجنڈا آف الائنس کے مصنف کو فارغ کرنے سے پی دی پی گذشتہ 3برسوں کے گناہوں سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ڈاکٹر درابو کو پہلی مرتبہ مرحوم مفتی محمد سعید کی سربراہی والی مخلوط سرکار کے دوران وزیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا تھا،جبکہ محبوبہ مفتی نے جب زمام اقتدار سنبھالا تھا۔ادھر سرکاری ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ منگل کو جو کابینہ اجلاس منعقد ہونے والا تھا وہ اب20مارچ کو ہوگا۔