سرینگر//پی ڈی رہنمائوں نائب صدرعبدالرحمن ویری اورجنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے پارٹی کے نومنتخب رہنمائوں کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان کے مطابق ان رہنمائوں نے پی ڈی پی کے ضلع صدرسرینگرحاجی پرویزاحمد،پی ڈی پی کانسٹچیونسی انچارج رئوف بٹ اور وسطی کشمیرکے یوتھ کارڈنیٹرعارف لائیگروکونئی ذمہ داریاں تفویض کرنے پرمبارکباد دی۔دونوں رہنمائوں نے ان پر زوردیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے تندہی سے کام کریں۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر ان تینوں رہنمائوں نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔