سرینگر//پی ڈی پی پر اپنے پارٹی کارکنوں کوانتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت آنے والے علاقوں میں سپیشل پولیس آفیسر کے بطور تعیناتی کا الزام عائد کرتے ہوئے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت نیشنل کانفرنس نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کرکے حکمران جماعت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم نے کہاہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے پاس حکمران جماعت پی ڈی پی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ اس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت آنے والے علاقوں میں اپنے پارٹی ورکروں کو بحیثیت ایس پی اوز بھرتی کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس الیکشن کمیشن سے اس معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کی امید رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریری شکایت میں چیف الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ کس طرح پی ڈی پی نے پلوامہ اور کنگن علاقوں میں اپنے کارکنوں کو بحیثیت ایس پی اوز بھرتی کیا ہے اور اس طرح انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریحا خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ناصر اسلم کے مطابق الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح اپنے غلط کاموں کو چھپانے کیلئے بھرتی عمل پرانی تاریخوں میں دکھائی گئی ہے