سرینگر // پی ڈی پی کو اپنی شکست نظر آنے لگی ہے اسی لئے این سی پولنگ ایجنٹ کی مار پیٹ کی گئی۔عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ انہیں اپنی ہار نظر آنے لگی ہے،اسکا نزلہ وہ نوجوان این سی ورکروں پر گرانے لگے ہیں،وہ لوگوں کی مارپیٹ کرسکتے ہیں لیکن اپنے مقدر کو بدل نہیں سکتے‘‘۔ بجبہاڑہ میں نیشنل کانفرنس ورکر کی مارپیٹ پر عمر عبداللہ نے کہا’’ اننت ناگ لوک سبھا حلقہ میں پی ڈی پی کو اپنی ہار دکھائی دے رہی ہے،وہ لوگوں کی مارپیٹ کرسکتے ہیں لیکن اس سے انکے مقدر میں لکھا بدل نہیں سکتا‘‘۔