سرینگر//کانگریس کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے مخلوط حکومت کے اتحاد کو مرحوم مفتی سعید کی سیاسی غلطی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستوں اور آر ایس ایس کے نظریہ کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا اگر چہ بی جے پی کے فرقہ پرست نظریے سے سبھی لوگ واقف ہیں لیکن محبوبہ مفتی نے سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے ریاستی وزیر اعلیٰ کا عہدہ تسلیم کیا۔ سوز نے کہا کہ میرا یہ کل بھی ماننا تھا اور آج بھی میں اس پر کاربند ہوں کہ بی جے پی فرقہ پرستوں کا ایک ٹولہ ہے جس کا منبع آر ایس ایس ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ اور کوئی لوگوں نے مرحوم مفتی محمد سعید کو مذکورہ اتحاد کی خرابیوں سے قبل از واقف کرایا تھا کہ اس اتحاد کی وجہ سے ریاستی عوام پر بے پناہ مصائب کی بارش ہوگی۔