سرینگر // نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ کے پولٹیکل سیکریٹری تنویر صادق نے کہا کہ ہے پی ڈی پی کے شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے وعدے سفید جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا یہ نعرہ سوائے شہرت کے اور کوئی کچھ بھی نہیں۔ تنویر صادق نے شہر خاص کے جڈی بل کانسچونسی کے کئی علاقوں کا دورہ کیا جن میں باغات شورہ ، لال بازار، علمدار کالونی قابل ذکر ہے ۔ کئی عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار میں جو بھی سمارٹ سٹی کی بات کرتا ہے حکومت چاہے اس کے بجائے پہلے وہ اپنے مقامی ایم ایل اے کو شہر خاص کے اندرون کا دورہ کرنے کیلئے بھیجے خصوصاً لال بازار اور عمر کالونی جن کو بنیادوں سہولیات کی فراہمی سے بے انتہا نظرر انداز کیا گیا ہے ۔ موجودہ مخلوط حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ شہر خاص کو تعمیراتی طور پر بھی نظر انداز کیا گیا ہے جو پروجیکٹ تین سال پہلے عمر عبداللہ نے شروع کئے تھے ، بدقسمتی سے ان کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پروجیکٹ جس کی تعمیر شروع کی گئی تھی لیکن اچانک سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے اس میں ہو رہی کورپشن کوان دیکھاکیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باغات شورا کے ڈرین کے کام کو بلاجواز روک دیا گیا ۔ ایسا لگ رہا ہے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حکومت نے شہر سرینگر کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ شہر خاص کی ترقی کے لئے اقدامات شروع کرے ۔ جن لیڈروں نے تنویر صادق کے ہمراہ جڈی بل کا دورہ کیا ان میں مشتاق بیگ، یوتھ پریزیڈنٹ عمران بٹ، انتظامیہ کمیٹی پریذیڈنٹ اور دیگر عہدیداراں تھے ۔