سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق این آئی اے کے دلی میں قائم صدر دفتر پر گذشتہ دو روز سے پرہ کی پوچھ تاچھ ہورہی تھی۔یہ پوچھ تاچھ سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کے کیس کے سلسلے میں کی جارہی تھی جنہیں حزب المجاہدین کے دو جنگجوﺅں کو وادی سے باہر لیجانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کے این او نے این آئی اے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تیسرے دن کی پوچھ تاچھ کے بعد پرہ کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔