سرینگر//پیپلزڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کو جمعرات کے روز خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔
اختر5اگست2019سے احتیاطی حراست میں تھے۔ وہ پہلے سب جیل اور بعد میں اپنے گھر کے اندر نظر بند رہے۔
اختر نے اپنی خانہ نظر بندی ختم ہونے کی تصدیق ایک ٹیوٹ میں کی۔
انہوں نے لکھا” حراست کے407روز بعد آج مجھے مطلع کیا گیا کہ میں کہیں بھی جانے کیلئے آزاد ہوں“۔
یاد رہے کہ اگست2019کو کئی لیڈران کوقید و بند میں رکھا گیا جن میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے تاہم ابھی صرف پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہی ہیں۔