سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کو پیر کے روز پانچ ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نعیم اختر کو ایم ایل اے ہوسٹل سے رہائی کے فوراً بعد گھر میں نظر بن کیا گیا۔
پی ڈی پی ترجمان نجم الثاقب کے مطابق اختر کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اُسے ہمہما مہ علاقے میں واقع اُن کے گھر منتقل کیا گیاجہاں اُنہیں نظر بند رکھا گیا۔
اختر کو گذشتہ برس21دسمبر کے روز گرفتار کرکے ایم اے ہوسٹل سرینگر میں مقید رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل اختر کواگست2019میں گرفتار کرکے10ماہ بعد 2020میںرہا کیا گیا تھا۔