سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کرکے اُن کی رہائی کی راہ ہموار کردی۔اختر سب جیل قرار دی گئی ایک سرکاری عمارت میں نظر بند تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اختر گذشتہ برس ماہ اگست سے مقید تھے جب مرکز نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی پوزیشن ختم کی۔
اختر کی رہائی اب کسی بھی وقت ممکن ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نیشنل کانفرنس لیڈر اور رکن پارلیمان محمداکبر لون کے بیٹے ہلال لون پر عائد سیفٹی ایکٹ کو بھی منسوخ کرلیا ہے۔ ہلال بھی گذشتہ برس ماہ اگست سے گرفتار تھے۔
گذشتہ برس ماہ اگست میں جن مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو گرفتار کیا گیا تھا اب اُن میں صرف پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ہی مقید ہیں۔