سرینگر//ریاست کی سماجی اور اقتصادی ہمہ گیر ترقی جس کا نظریہ پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید نے پیش کیا ہے پر پارٹی کی سنجیدگی کا اعادہ کرتے ہوئے پی ڈی پی لیڈر مفتی سجاد حسین نے بجبہاڑہ حلقہ انتخاب کے کھرم ، سرہامہ اور نوشہرہ علاقے میں کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے دوران جموں میں وکشمیر میں پائیدار امن اور سیاسی استحکام کے لئے بڑھاوا دینے کے لئے کاوشوں کاذکر کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے نہ صرف ریاست کے ساتھ بے وفائی کی بلکہ اپنی نااہلی اور ناکامیوں کی وجہ سے ریاست کو بھکاری بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی قیادت میں سرکار وجود میں آتے ہی ریاست میں ترقی کے نئے باب کھلنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید کے ریاست کے تئیں تعمیر و ترقی کا خواب ریاست میں ایک خوشگوار تبدیلی فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ہمہ گیر تعمیر و ترقی اور پائیدار امن کے خاطر جو نظریہ پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید نے پیش کیا ہے اس سے ریاست میں اعتماد سازی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ انہوںنے کہا ریاست میں اہلیت کو مزید اجاگر کرنے لئے پی ڈی پی بہت سے نئے مواقع ڈھونڈنے کے لئے کوشاں ہے۔