کشتواڑ //جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے میانمارمیں جاری کشیدگی اورروہنگیامظلوموں پرجاری فوجی قہرکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیاروہنگیابحران سے پریشان ہے۔سروڑ ی نے کہاکہ المناک بحرانی صورتحال سے دوچارہوئے اب تک قریب8لاکھ روہنگیاپڑوسی ممالک میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے میانمارحکومت کی جانب سے اقلیتی روہنگیامسلمانوں پرظلم وزیادتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سروڑ ی نے کہاکہ ماسوائے چندفرقہ پرست لوگوں کے تمام برادرانِ وطن واقوامِ عالم روہنگیامسلمانوں پرانسانیت کوشرمسارکرنے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں اورتشویشمندہیں۔سروڑی نے کہاکہ جاری کشیدگی سے8لاکھ کے قریب روہنگیامسلمان مختلف پڑوسی ممالک میں پناہ گزین ہیں۔سروڑی نے کہاکہ وہ ہمیشہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے پرامن فضائوں کی تمناکرتے ہیں اور دعاگوہیں کہ میانمارمیں اقلیتوں کوتحفظ اورامن وامان کابول بالاہو۔اُنہوں نے کہاکہ تمام شہریوں کی سلامتی اورامن وامان ترقی کیلئے لازمی ہے۔سروڑ ی نے سب ڈویژن چھاتروکے مختلف علاقہ جات کادورہ کرکے وہاں عوامی مسائل سنے اور مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے میانمارمیں اقلیتوں پرجاری ظلم وجبرپراپنی تشویش کابرملااِظہارکیا۔سروڑی نے سنگھپورہ، بیگپورہ، ملکنار، چنگام، ڈنگیرنالہ، چھاترو، مغلمیدان، ڈیڈپیٹھ ودیگرعلاقہ جات کادورہ کیااورعوام مسائل سے آگاہی حاصل کی۔سروڑی نے پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارکوہدفِ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ یہ سرکارریاست میں امن وامان اورتعمیروترقی کے سلسلے کوشروع کرنے سے قاصرہے۔اُنہوںنے کہاکہ لوگ مریں یاجئیں ان جماعتوں کوان سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ ان کامقصد حصولِ اقتدار تھاجوحاصل کرنے کے بعد یہ خوابِ خرگوش میں مبتلاہوگئے اور عوامی بے چینی، بدسکونی اوربدامنی کاہرطور بول بالاہوگیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ انصاف کاگلاگھونٹ دیاگیاہے، جس لی لاٹھی اُس کی بھینس والی پالیسی اپنائی جارہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی والے اسمبلی حلقہ جات ہرمیدان میں نظراندازکئے جارہے ہیں جبکہ حکمران جماعتوں کے سیاسی کارکنان کوانتظامی امورمیںبیجامداخلت کے پرمٹ دئیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس جوابدہ انتظامیہ اورایک ذمہ داراپوزیشن کاکرداربخوبی نبھاتے ہوئے عوام کے جمہوری حقوق کوتحفظ فراہم کرنے کی متمنی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارنے ریاست کوبدترین بحرانی صورتحال سے دوچارکردیاہے۔