سرینگر// پی ڈی پی اور بی جے پی کی سوچ کو آر ایس ایس کے ساتھ جوڑتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان جماعتوں کا ایجنڈا دفعہ 370اور ریاست کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کا ہے اور آر ایس ایس کے خلاف ملک بھر میں بغاوت شروع ہو چکی ہے۔ڈاکٹر فاروق نے نوجوان چہروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنائیں ۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر صوبائی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک تحریک ہی نہیں بلکہ ایک تاریح بھی ہے ۔ڈاکٹر فارق نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے ابھی بھی پی ڈی پی اور بی جے پی کو تسلیم نہیں کیا ہے کیونکہ ان جماعتوں کی سوچ آر ایس ایس سے ملتی ہے اور ان جماعتوں کا ایجنڈا دفعہ 370اور ریاست کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کا ہے اور اس لئے ملک بھر میں آر ایس ایس کے خلاف بغاوت شروع ہوئی ہے ۔ جی ایس ٹی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جی ایس ٹی سے ہونے والے نقصانات کی خبریں آئے روز اخبار کی زینت بنی رہتی ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس نے بھی اس کی کھل کر مذمت اور مخالفت بھی کی تھی اور جی ایس ٹی کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو باخبر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق نیشنل کانفرنس کا اصول ہے اور اٹانومی کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔نوجوان چہروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا عہد کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سیاسی سماجی اور اقتصادی طور پر نوجوانوں کوبااختیار بنانا اُن کی اہم زمہ داری میں سے ایک ہے ۔اس موقعہ پر علی محمد ساگر ،ناصر اسلم وانی ،محمد اکبر لون ، علی محمد داڑ ،میر سیف اللہ ،شمیہ فردوس ، محمد سعید اخون ، غلام نبی رتن پوری ، غلام قادر پردیسی ، شوکت احمد میر ، غلام رسول ناز، جاوید احمد ڈار ،قیصر جمشید لون ، پیر محمد آفاق ،شوکت حسین گنائی ، سلمان علی ساگر ، جنید عظیم متو کے علاوہ دیگر لیڈران بھی شامل تھے ۔