Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

پی ڈی پی اور بی جے پی کی دوغلی پالیسی ایک جیسی ۔ 2019کے بعد جو کچھ ہوا ،وہ پی ڈی پی بھاجپا اتحاد کانتیجہ ہے:عمر عبداللہ

Towseef
Last updated: September 10, 2024 12:04 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

زاہد بشیر

گول +بانہال//جموں و کشمیر کے عوام کو تقسیمی عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپیل کی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں کیونکہ یہاں آپ کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کوششیں ہورہی ہیں، موقعہ پرست سیاسی جماعتیں ایک جگہ ایک بات کرتی ہیں اور دوسری جگہ دوسری باتیں کرتی ہیں، یہ سب کچھ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کیا جارہاہے۔ کل ملک کے وزیر دفاع نے بانہال میں تقریر کی ہم پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن جب نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی کوششوں کا حوالہ دیا تو وزیر داخلہ امیت شاہ کو وہ راس نہیں آیا اور انہوں نے جموں میں اسی بات پر ہمیں نشانہ بنایا۔ اب ہوم منسٹر صاحب ٹھیک ہیں یا وزیر دفاع صحیح بول رہے ہیں؟یہ لوگ بانہال میں ایک بات کرتے ہیں اور جموں میں دوسری بات کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ جموں میں کہتے ہیں کہ ہم حریت کیساتھ نہیں بلکہ نوجوانوں کیساتھ بات کریں گے جبکہ دفاع بانہال میں کہتے ہیں کہ ہم نے 2016میں اپوزیشن اراکین پارلیمان کے ذریعے حریت کیساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اب خدارا بتایئے کہ بی جے پی کی اصل پالیسی کیا ہے؟ کیا بانہال کیلئے ان کی پالیسی ایک اور جموں کیلئے الگ ہے؟ دونوں چیزیں نہیں ہوسکتی ہیںاور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ باتیں جذبات کیساتھ کھیلنے کیلئے کی جارہی ہیں۔ عمر عبداللہ حلقہ انتخاب بانہال کے گول اورنیل میں چنائوی جلسوں سے خطاب کررہے تھے، جس کا انعقاد پارٹی اُمیدوار سجاد شاہین نے کیا تھا۔ پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کی طرح قلم دوات جماعت کی پالیسی بھی سمجھ نہیں آتی ہے، وہ لوگ آج دوبارہ عوام سے بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگ رہے ہیں، کیا یہ وہی نعرہ نہیں ہے جو محبوبہ مفتی کی پارٹی نے2014میں استعمال کیا تھا اور لوگوں سے بی جے پی کو باہر رکھنے کیلئے ووٹ لیکر انتخابی نتائج آنے کے ساتھ ہی ایک بار نہیں بلکہ دو بار بی جے پی کیساتھ حکومت بنائی۔ اور پی ڈی پی نے ہماری غیر مشروط حمایت کے باوجود بی جے پی کیساتھ ہاتھ ملایا جبکہ ہم نے 6سال مکمل طو پر حکومت چلانے کیلئے پی ڈی پی کو پیشکش کی تھی تاکہ بھاجپا کو باہر رکھا جائے۔ اگر آج ہمارا اپناجھنڈا، ہمارا اپنا آئین نہیں ہے، اگر آج ہماری زمینوں پر ہمارا حق نہیں ہے، اگر آج ہمارے دریائوں پر ہمارا حق نہیں رہا، اگر آج اس ریاست کے دو ٹکڑے ہوئے ہیں ، تو وہ پی ڈی پی کے اُسی فیصلے کی بدولت ہوئے ہیں۔پی ڈی پی اور بھاجپا یارانے پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ 2019کے بعد بی جے پی نے ہی جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن چھینی، ریاست کے دو ٹکڑے ہیں، اس ریاست کو بے چینی کی نظر کردیا اور لوگوں کو غیر یقینیت کے بھنور میں دھکیل دیا لیکن اس کے باوجود محبوبہ مفتی اور پی ڈی پی والوں کی تقریروں میں 90فیصد مخالف نیشنل کانفرنس کی ہوتی ہے اور بی جے پی کا برائے نام ذکر ہوتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تار کہیں نہ کہیں آج بھی جڑے ہوئے ہیں۔کانگریس کے بانہال میں نیشنل کانفرنس کیخلاف تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو ماہ قبل جب میں نے بانہال میں کانگریس کے پارلیمانی اُمیدوار کیلئے مہم چلائی تب تو مذکورہ اُمیدوار نے میری اور نیشنل کانفرنس کی تعریفوں کے پُل باندھے اور آج مخالفت کررہے ہیں، وہ تب سچ کہہ رہے تھے یا اب سچ کہہ رہے ہیں۔ جو کام مذکورہ اُمیدوار بانہال میں گن رہا ہے وہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے اُسے ان کاموں پر اپنا پتھر لگانے کی اجازت دی نہیں تو بحیثیت وزیر اعلیٰ میں ہر ایک کام کی اپنے ہاتھوں سے شروعات کرتا۔ آج بھی اُن کاموں کی فائلوں میں میرے دستخط موجود ہونگے، میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ وہ کام کسی اُمیدوار یا کسی جماعت کیلئے نہیں کرائے ، بلکہ یہاں کے عوام کیلئے کئے۔ مجھے اس اُمیدوار کی مخالفت کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن جو اُس نے کل ہمارے خلاف مورچہ کھولا ہے اُس کا جواب تو ہمیں ضرور دینا پڑیگا، اس شخص کو پارٹی نے الیکشن بگل بجتے ہی پی سی سی صدر کے عہدے کے لائق نہیں سمجھا اور عہدے سے ہٹا دیا تو بانہال کے عوام کو اس ووٹ کیوں دے۔

بی جے پی کا منشور جھوٹ کی پوٹلی کے سوا کچھ نہیں | نیشنل کانفرنس سیکولرازم، بھائی چارے کی ضامن:رتن لال گپتا

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے سیکولرازم، بھائی چارے اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔این سی یوتھ ونگ (جموں اربن ڈسٹرکٹ) کے ضلعی صدر تیجندر سنگھ کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب میں درجنوں پرجوش نوجوانوں نے جموں کے شیر کشمیر بھون میں متحرک نوجوان لیڈر ظاہر عبداللہ اور ضمیر عبداللہ کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ این سی کے صوبائی صدر رتن لال گپتا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے نئے ممبران کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، این سی کے سینئر لیڈر رتن لال نے بی جے پی لیڈر کے بیان کی سخت مذمت کی، اور الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اپنے منشور کے ذریعے دہشت گردی کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔انکا کہناتھا’’ نیشنل کانفرنس ہمیشہ امن، سیکولرازم اور جمہوریت کے لیے کھڑی رہی ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کی قربانی دی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ این سی کا منشور خطے کی ترقی اور خوشحالی کا عہد ہے، جب کہ بی جے پی کا منشور جھوٹ کی پوٹلی کے سوا کچھ نہیں ہے۔اس سے پہلے پروگرام میں باہو فورٹ کے ایک سرکردہ نوجوان لیڈر نریش کمار نے اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ باضابطہ طور پر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندر کی جموں میں سول سوسائٹی کے ساتھ تفصیلی بات چیت | اعتماد سازی پائیدار ترقی کی کلید مرکزجموں و کشمیرکی جامع ترقی کیلئے پُرعزم، مثبت بیانیہ کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور
جموں
گول میں پھر شدید ژالہ باری | رہی سہی کثر بھی نکل گئی ، پھلدار درختوں کو صد فیصدنقصان
خطہ چناب
اتحاد ، باہمی تجارتی مفادات کو بڑھاوا دینے کا نیا باب رقم اتحاد ، باہمی تجارتی مفادات کو بڑھاوا دینے کا نیا باب رقم
صنعت، تجارت و مالیات
سنڈے مارکیٹ بھی مندی کا شکار
صنعت، تجارت و مالیات

Related

خطہ چناب

بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل

May 24, 2025
خطہ چناب

رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری

May 24, 2025
خطہ چناب

پہاڑی سے گر آیا بھاری پتھرطالب علم کے سرمیں جالگا | بانہال ہسپتال سے سکمزصورہ سرینگرمنتقل ، سر کا ہنگامی آپریشن

May 24, 2025
خطہ چناب

چندر کوٹ کے رہائشیوں کانیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کیخلاف احتجاج

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?