لاہور؍ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد پی سی بی نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو افغانستان کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرارا جواب دیتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو افغانستان کرکٹ لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ 10 پاکستانی کرکٹرز نے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کے معاہدے کر رکھے ہیں لیکن پی سی بی کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کو افغان لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کابل میں بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے اور جولائی اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔