جموں/ پریس کونسل آف انڈیا کے تین ممبران پر مشتمل پینل جن میں ایس این سنہا ، سمن گپتا اور پرکاش دوبے شامل ہیں، نے جموں میں مختلف میڈیا یونینوں بشمول جے اینڈکے پرنٹ میڈیاویلفیئر ایسوسی ایشن ،آن لائن پورٹلس وغیرہ سے وابستہ ممبران سے ملاقات کی ۔لگ بھگ 12 ڈیلی گیشن پی سی آئی ممبران سے ملے اور اپنے پیشہ سے متعلق مسائل کے بارے میں انہیں آگاہی دلائی۔ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ منیر الاسلام ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرس عبدالمجید زرگر، جوائنٹ ڈائریکٹر جموں ڈویژن منیشا سرین، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر جموں اولین کورا ور دیگر سینئر افسران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔پینل کے ممبران نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران میڈیا آرگنائزیشنز کو ترقی و تحفظ دینے کے اقدامات کرنے پر غور و خوض کیا۔میڈیا افراد نے اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے صحت مند ماحول کے علاوہ سوشل سیکورٹی سکیموں پر عمل در آمد و اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے فوری طور جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس کا اعلان پچھلے بجٹ سیشن میں حکومت نے کیا تھا۔صحافیوں نے ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ، میڈیکل انشورنس اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے رِسک کور ، پنشن سکیم ، جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ و دیگر مراعات فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا۔صحافیوں نے اَن ریگولیٹیڈ سوشل میڈیا چینلوں کی طرف سے غلط اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ دریں اثنا ناظم اطلاعات نے اُن تمام اقدامات کا خلاصہ پیش کیا جن کے تحت محکمہ نے میڈیا اور حکومت کے درمیان انٹرفیس کے طور پر کام کیااور صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی، عوامی اہمیت کے حامل بہبودی پالیسیوں اور پروگراموں سے متعلق اطلاعات کو مشتہر کرنے کے لئے سہولیات فراہم کیں۔جے اینڈکے پرنٹ میڈیاویلفیئرایسوسی ایشن نے روزناموں ودیگرہفتہ وار اخبارات کودرپیش مسائل اورمحکمہ اطلاعات کے رویہ سے متعلق معاملات پی سی آئی ٹیم کے سامنے رکھے ۔ اس دوران وفدکی قیادت سرفرازاحمدکررہے تھے ۔ایک دیگروفدآن لائن پورٹلس کابھی پریس کونسل آف انڈیاٹیم سے گرسریمرن سنگھ، طاہر رفیع، کلدیپ سنگھ، ممتاگوریہ ، پریتی کشپ اورستیش شرماکی قیادت میں ملاقی ہوا۔