راجوری//پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباء نے نیوزی لینڈکی دومساجدمیں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران کالج طلباء کے مظاہرے کی قیادت شاداب ملک،آصف منہاس ، اکشے کماراورمحبت علی کررہے تھے۔ سراپااحتجاج طلباء نے نیوزی لینڈکی دومساجدمیں دہشت گردانہ حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ نمازیاں پرحملہ مذہبی منافرت پھیلانے کے مقصدسے کیاگیاجس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔انہوں نے دہشت گردوں کوعبرتناک سزادینے کامطالبہ کیا۔