پی اےچ ای اوڑی مےں تعےنات عارضی ملازمےن تنخواوں سے محروم

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
بارہمولہ// سرحدی قصبہ اوڑی مےں محکمہ پی اےچ ای مےں 4سال سے کام کررہے 166عارضی ملازمےن کا کہنا ہے کہ وہ 4برسوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں یہ ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔عرفان احمد نامی اےک عارضی ملازم نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ اُنہےں آئی ٹی آئی پاس کرنے کے بعد 2006مےں محکمہ پی اےچ ای نے اےک گورنمنٹ آرڈر زےر نمبر 239کے تحت پلمبرتعےنات کےا گےا ۔انہوں نے کہا” کچھ عرصہ کے بعد ہمیں نوکری سے نکال دیا گےا جس کے بعد ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور 2014مےں ہمےں اےک بار پھر تعےنات کےا گےا “۔انہوں نے مزید کہا کہ ستم ظرےفی ےہ ہے کہ چار سال سے نہ ہمےں تنخواہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی ہماری نوکری کو مستقل کےا جاتا ہے ۔مذکورہ عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سمیت فاقہ کشی پر مجبور ہےں ۔اُنہوں نے کہاکہ حال ہی مےں محکمہ نے عارضی ملازمےن کی ایک فہرست جاری کی تاہم اُن کا ذکر بھی کہیں نہےں تھا اورجب محکمہ سے اس بارے مےں وضاحت طلب کی گئی تو کہا گیا کہ آدھار کارڈ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی لیکن آدھار کارڈ جمع کرنے کے باوجود معاملہ التوا میںرکھا گےا ۔اس سلسلے مےں محکمہ پی اےچ ای کے چےف انجینئر کشمےر غلام محمد بٹ نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ےہ معاملہ ابھی بھی عدالت مےں ہے او ر محکمہ کو عدالت کے فےصلے کا انتظار ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *