سرینگر//پویس بھرتی بورڈ کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ ضلع بڈگام کے اُن تمام اُمید واروں جن کا جموں کشمیر پولیس میں کانسٹیبل اسامیوں کی بھرتی کے لئے جسمانی ٹیسٹ 29 اپریل کو منعقد ہونے والا تھا ،کو اطلاع دیتے ہیںکہ یہ ٹیسٹ ناساز گار موسمی حالات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ اب 2؍ مئی 2017 کو لے جائیں گے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے جگہ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔