عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر نے ڈاکٹر اویس احمد کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن، وائس چیئرپرسن ایس ڈی اے اور سی ای او سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے ساتھ ایک میٹنگ میںان کا خیرمقدم کیا اور کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں زمین کے استعمال میں تبدیلی، تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے این او سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سرینگر کی سڑکوں کی صفائی اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں پر عمل درآمد شامل ہیں۔اس کے شریک چیئرمین ہمایوں وانی کی قیادت میں پی ایچ ڈی چیمبر کا وفد ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حلیم بٹ، بلال کائوسہ، ایس احمد شاہ، شبیر عبداللہ، زاہد راتھر اور اقبال فیاض جان ڈپٹی ریذیڈنٹ ڈائریکٹرجے اینڈ کے بھی تھے۔کمشنر موصوف نے پی ایچ ڈی چیمبر کا استقبال کیا اور میٹنگ کے دوران اٹھائے گئے تمام خدشات کو توجہ سے سنا۔ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر نے ایک سرکردہ اعلیٰ پیشہ ورانہ تجارتی اور صنعتی ادارہ ہونے کے ناطے کمشنر کو مذکورہ بالا مسائل کے حل میں اپنی غیر متزلزل حمایت، تعاون اور قابل قدر معلومات کا یقین دلایا۔ چیمبر نے سرینگر میونسپلٹی، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ خطے کی ترقی اور پیشرفت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ پی ایچ ڈی چیمبر نے کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کو کمیونٹی کی خدمت میں ان کی لگن اور کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایک مومنٹو پیش کیا۔