عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کی چیئرمین اے پی وکی شاکی قیادت میںشریک چیئرز جاوید انیم ، ہمایوں وانی اور دیگر ممبران کے ساتھ، جن میں مدینہ میر، اویس راجہ، شاہد خان نے بمنہ میں رضاکارانہ میڈیکیئر سوسائٹی کا دورہ کیا۔ دورے کا اہتمام والنٹری میڈیکل سوسائٹی کی سیکرٹری مسعودہ یاسین نے کیا۔چند ڈاکٹروں کے تعاون سے جی ایم سی سرینگر کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر میر محمد مقبول کی طرف سے قائم رضاکارانہ سوسائٹی 50 سال سے دماغی طور کمزور افرادکے لیے ذات، رنگ، نسل یا مذہب سے قطع نظر جامع بحالی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ پی وکی شا اس دورے سے بہت متاثر ہوئے میڈیکیئر سوسائٹی کی قابل ستائش کوششوں میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔پی ایچ ڈی سی سی آئی کے ممبران نے کچھ ایسی اشیاء خریدیں جو ہنر مند معذور افراد کے ذریعے تیار کی جا رہی تھیں اور آر سی او گروپ کے لیے کارپوریٹ گفٹ تیار کرنے کا آرڈر بھی دیا اور مقامی خریداری کے لیے کچھ ڈیزائن کردہ آرڈرز بھی جاری کیے جائیں گے۔