سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے رمضا ن کے مقدس مہینے میں بھی اپنے جائز حقوق کے لئے بر سر جدو جہد غریب اور فا قہ مست ملازمین پر تشدد ڈھا نا اور دھو نس دباو سے ان کی آواز کو دبا نا انتظا میہ کی سنگد لی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے اور بر سوں سے ان کے مسا ئل کو لٹکا کے رکھنے سے بھی ملازمین اور مزدو روں کے تئیں انتظا میہ کے مکروہ ارادو ں کو ظا ہر کرتا ہے۔ بیا ن میں کہا گیا کہ ما ہ صیا م کی پر نور سا عتو ں میں پی ،ایچ،ای کے پریشا ن حال ملازمین پر فو رسز کا حملہ زن ہو نا انتہا ئی مذمو م ،سنگین اور تشویشنا ک عمل ہے جمعیت اس موقع پر ان ملا زمین کے سا تھ یک جہتی کا اظہار کر تے ہوے عید سے پہلے ان کے مطا لبا ت کو حل کر نے کی پر زو ر اپیل کرتی ہے ۔دریں اثنا ء جمعیت منز ل پر منعقدہ علما ء کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے صد ر جمعیت پرو فیسر غلا م محمد بٹ المد نی اورناظم اعلی ڈا کٹر عبد ا لطیف الکندی نے دیگر مو ضو عا ت کے علا وہ اسلام میں مز دوروں اور ملا زمین کے حقو ق کے تحفظ کے حوا لہ سے جاندا ر گفتگو کی اور کہا کہ زیر دستوں اور ماتحتوں کے حقوق سلف کرنا، اس حوالہ بے جا ٹال مٹول ، ان کے جائز مطالبات کو زینتِ طاق ِنسیاں بنانا اور ان پر قہر و ستم ڈھارنا عذابِ الٰہی کے آمد کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے ماہِ صیام و قیام کو تربیتِ اخلاق اور تہذیبِ نفس کا بہترین عرصہ قرار دیا۔