عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)سرینگر نے سرکاری فنڈز کے مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں خصوصی عدالت (پی ایم ایل اے)سرینگر کے سامنے استغاثہ کی شکایت دائر کی ہے۔ایکس پر، ای ڈی نے ایک پوسٹ میں، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے)2002 کے تحت غلام محمد بھٹ، اس وقت کے چیف انجینئر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ(پی ایچ ای ڈی)، کشمیر، اور چار دیگر رجنیش بال، محمد امین وانی، نثار احمد بھٹ، اور عمران بابا(میسرز بابا انٹرپرائزز میں ایک پارٹنر) کیخلاف شکایت درج کی گئی ہے۔معزز عدالت نے اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کو پیشگی نوٹس جاری کر دیا ہے۔