جموں//آل جے اینڈکے پی ایچ ای آئی ٹی آئی ٹرینڈاینڈسی پی ورکرس ایسوسی ایشن کے بینرتلے محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین کااحتجاج بدستورجاری ہے۔ تنظیم کامطالبہ ہے کہ محکمہ میں 1994 سے پہلے کے تعینات ڈیلی ویجروں، آئی ٹی آئی ٹرینڈ، سی پی ورکروں ، لینڈکیسزکے تحت تعینات شدہ عارضی ملازمین کی مستقلی اورواجب الادااجرتیں واگذارکی جائیںلیکن تاحال اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئی دنوں سے سراپااحتجاج ملازمین کوکوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔منگل کے روز احتجاج کررہے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدرتنویراحمد نے کہاکہ حکومت ہمارے جائزمطالبات کاازالہ کرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی ہے ۔انہوں نے یقین دہانیوں کے باوجودمحکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین عدم توجہی کے شکارہیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ محکمہ میں 25 سالوں سے کام کررہے آئی ٹی ٹرینڈاورسی پی ورکروں کی تنخواہیں گذشتہ تین سالوں سے واگذارنہ کی ہیں اورنہ ہی مستقلی کیلئے کوئی قدم اُٹھایاہے ۔انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ سے محکمہ کے عارضی ملازمین کے مطالبات کوتسلیم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کامطالبہ کیا۔