بارہمولہ // محکمہ پی ایچ ای اوڑی میں گزشتہ پانچ برسوںسے کام کررہے 166عارضی ملازمین اجرتوں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔عرفان احمد نامی ایک عارضی ملازم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ آئی ٹی آئی پاس کرنے کے بعد 2006میں محکمہ پی ایچ ای نے ایک گورنمنٹ آرڑر زیر نمبر 239کے تحت ہمیںتعینات کیا گیا تاہم کچھ عرصے کے بعد ہی نوکری سے نکال دیا گیا جس کے بعدہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جہاں فیصلہ ہما رے حق میں آیا اور بھر 2014میں ہمیں ایک بار پھر سے تعینات کیا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پانچ سال گذرنے کے باوجود نہ تنخواہ دی جاتی ہے اور نہ ہی نوکری کو مستقل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف وہ ذہنی طور پریشان ہیں بلکہ اب اُنکے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں ۔