اظہار خیال
سب کی شمولیت والی ترقی اور دیہی خوشحالی کے سفر میں، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) حکومت ہند کی ایک قائدانہ پہل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس اسکیم کو عزت مآب جناب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 24 فروری 2019 کو شروع کیا تھا۔ اس اسکیم نے لاکھوں چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا اور اس اسکیم نے خود کو براہ راست آمدنی کی مدد کیلئے ایک عالمی نمونے کے طور پر مستحکم کیا۔ آمدنی کی یہ مدد پوری طرح ڈیجیٹل، مستعد اور شفاف نظام کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے۔
براہ راست مدد کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانا
پی ایم- کسان کے تحت دراصل اہل کسان کنبوں کو سالانہ6,000 روپے فراہمکئے جاتے ہیں، یہ رقم دو -دو ہزار روپے کی برابر کی تین قسطوں میں ان کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہراست منتقل کی جاتی ہے۔ یہ رقم فائدوں کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی)نظام کے تحت ان بینک کھاتوں میں پہنچائی جاتی ہے۔اس بلا رکاوٹ، ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چلائی جانے والی اس مہم کے ذریعہ ، بچولیوں ، التوا اور کسی بھی طرح کے ضیاع کو ختم کیا گیا ہے، جس سے ہر ایک روپیہ مقررہ مستحکم تک پہنچنا یقینی ہوجاتا ہے۔
جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے 3.69 لاکھکروڑ روپیسیزیادہ رقم کیمنتقلیکیجاچکیہے، اس طرحپی ایم- کساندنیا بھر میں ایسا سب سے بڑا نظام ہے جس کے ذریعہ ڈیجیٹل وسیلے سے نقد رقم منتقل کی جاتی ہے۔ تعداد سے بھی آگے کی بات یہ ہے کہ یہ ایک طریقہ کار ہے جو ایک بڑی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ تبدیلی سبسڈیز سے بااختیار بنانے تک کی ہے جس کی وجہ سے کسان یہ فیصلہ کرنے کے لئے خود مختار ہوگئے ہیں کہ وہ اس مدد کو کس طرح بہترین طریقے سے استعمال کریں، خواہ وہ بیچ ہوں، اوزار ہوں، تعلیم ہو یا صحت ہو۔
ہندوستان کے چھوٹے کسانوں کے لیے یکسر تبدیلی لانے والا ایک طریقہ
ہندوستان کے 85 فیصد سے زیادہ کسانوں کے لیے جو دو ہیکٹر سے کم اراضی کے مالک ہیں، یہ فوائد بوائی یا کٹائی کے موسم کے دوران ایک اہم مالیاتی پل کا کام کرتے ہیں۔ وہ نقد رقم کی مختصر مدت کی کمی کو دور کرتے ہیں، غیر انضباطی قرض پر انحصار کم کرتے ہیں اور مصیبت کے وقت حفاظتفراہم کرتے ہیں۔
مالی امداد سے زیادہ، پی ایم- کسانشمولیت، وقار، اور قوم کی تعمیر میں ایک شراکت دار کے طور پر کسان کی پہچان کی علامت ہے۔
ڈیجیٹل حکمرانی کی کامیابی
پی ایم- کسانکی کامیابی ہندوستان کے عالیشان ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے پر منحصر ہے۔جیمٹرینٹی، جن دھن بینک اکاؤنٹس، آدھار بائیو میٹرک شناخت اور موبائل کنیکٹیویٹی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی کی خدمات فراہم ہوئی ہیں۔ خود رجسٹریشن سے لے کر زمین کی ملکیت کی تصدیق اور ڈی بی ٹی سے چلنے والی ادائیگیوں تک، پوری اسکیم کا طریق کار ڈیجیٹل ہے۔
ریاستی حکومتوں کے تعاون کے ساتھ، پی ایم-کسان نظم و نسق کے ایک ڈیجیٹل طور پر مربوط، شروع سے آخر تک کے ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس نے مختلف جغرافیائی حالات میں زمینی ریکارڈ، فائدہ اٹھانے والے ڈیٹا بیس، اور ادائیگی کے نظام کو کامیابی کے ساتھ یکجا کر دیا ہے، جس سے کسانوں پر مرکوز تانے بانے کی تخلیق ہوئی ہے، جیسا کہ دنیا میں کہیں نہیں ہے۔
پی ایم- کساننے زرعی ماحولیاتی نظام میں اختراعی پروجیکٹوں کی بھی ترغیب دی ہے، جیسے کسانای مترآواز پر مبنی چیٹ بوٹ اور ایگری اسٹیک۔ایگری اسٹیکذاتی نوعیت کی، بروقت اور شفاف خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے ہندوستانی زراعت کو مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔
عالمی معیارات مرتب کرنا
دنیا بھر میں، براہ راست فائدے کے پروگراموں کو غربت کے خاتمے کے لیے مؤثر وسیلے کے طور پر تیزی سے قبول کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجودپی ایم- کسان اسکیمکچھ الگ طرح کی چیزیں فراہم کرتی ہے — اس کی زبردست مقبولیت ، رفتار اور ڈیجیٹل استعداد اسے ان ممالک کے لیے قابل تقلید ماڈل بناتی ہے یہ عوامل بکھرے ہوئے زرعی سپورٹ سسٹم میں اصلاحات کی کوششوں میں معاون رہتے ہیں۔
آئی ایف پر آر آئی، ایف اے او، آئی سی اے آر، اورآئی سی آر آئی ایس اے ٹی1 جیسے بین الاقوامی اداروں نے چھوٹے فریقوں کی آمدنی کو بڑھانے، قرضوں تک رسائی کو بہتر بنانے، عدم مساوات کو کم کرنے اور جدید طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے میںپی ایم- کسانکے رول کو اجاگر کیا ہے۔ اس کا اعتماد پر مبنی، غیر مشروط نقطہ نظر، بہت سے ممالک میں مشروط منتقلی کے برعکس، شراکتی اور وقار سے چلنے والی فلاح و بہبود کی فراہمی میں آگے بڑھنے کی نمائندگی کرتا ہے۔
دیہی ترقی کی رفتار میں تیزی لانا
پی ایم- کسانکا مثبت اثر انفرادی فائدہ اٹھانے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔ نقد رقم کی پیشگی یقین دہانی کی وجہ سے دیہی مارکیٹوں میں نئی جان پیدا ہوگئی ہے، زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کیا ہے، اور گھریلو استعمال کے طور طریقوں کو مستحکم کیا ہے۔ اس نے خواتین کو بااختیار بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے، خاص طور پر جہاں بینک اکاؤنٹس مشترکہ ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ایک مکمل اور باہم مربوط دیہی ترقی کے ماحولیاتی نظام کو تشکیل دے کر دیگر اہم اسکیموں، جیسے سوائل ہیلتھ کارڈز، کسان کریڈٹ کارڈز، پی ایم فصل بیمہ یوجنا اور ای-نامکی تکمیل کرتا ہے۔ کسانوں کے لیے پنشن اسکیم، پی ایم-کسان ماندھن یوجنا کے ساتھ اس کا انضمام، ہندوستان کی زرعی افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ والے ماحول کی تشکیل میں ایک اور قدم ہے۔
مستقبل کے لیے ایک وڑن:لچک، مساوات، اور پائیداری
پی ایم- کسان محض کسی مالی امداد کے طریق کار سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ یہ حکومت ہند کا کسانوں کی قیادت میں ترقی کا ایک تبدیلی کا خاکہ ہے۔ استحقاق سے بااختیار بناکر، امداد سے خود مختاری کی طرف منتقل کرکے، اس سے ریاست اور کسان کے درمیان معاہدے کی نئیسرے سے وضاحت ہوتی ہے۔
جیسا کہ ہندوستان 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا خواہاں ہے، پی ایم- کسانجیسے اقدامات جامع ترقی کی بنیاد تعمیر کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجیز کے مسلسل انضمام اور آب و ہوا کی لچک، پائیداری اور درست زراعت پر توجہ کے ساتھ، یہ اسکیم تبدیلی کے لیے ایک اور قوت کے طور پر کام کررہی ہے۔
پی ایم- کساناعتماد، ٹیکنالوجی اور تبدیلی کی کہانی ہے۔ یہ دنیا کے لیے ہندوستان کی شراکت ہے، جس کی ایک زندہ مثال ہے کہ کس طرح دور اندیشی پر مبنی پالیسی، ڈیجیٹل اختراع اور سیاسی ارادے کے ساتھ مل کر، لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنا سکتی ہے اور 21ویں صدی کے لیے حکمرانی کی ایک نئی تعریف بیان کر سکتی ہے
( مضمون نگارڈاکٹر پرمود مہردا ایڈیشنل سکریٹری اور ارندم مودک، مشیر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر ہیں۔)
بشکریہ پی آئی بی