عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع سری نگر میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے کل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں ضلع میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے لیے درخواستوں کے 8359 کیسوں پر غور کیا گیا جن میں سے 6698 کیسوں کو منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر بلال نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو سکیم کے تحت تربیتی پروگرام سے گزرنے کی ترغیب دیں۔ڈاکٹر بلال نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ 7412 تجویز کردہ کیسوں کا طریقہ کار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سطح پر پیش کریں۔