عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں حکومت ہند کی ہائوسنگ اور شہری امور کی وزارت کی پی ایم ای بس سیوا سکیم کے نفاذ کے لیے ایک یونین ٹیریٹری لیول اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق یونین ٹیریٹری لیول سٹیئرنگ کمیٹی (UTLSC) کو آئین کے تحت منظوری دی گئی ہے،جو جموں اور کشمیر کے مرکزی علاقے میں، ہائوسنگ اور شہری امور، حکومت ہند کی سکیم کے نفاذ کے لیے کام کرے گی۔کمیٹی چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کام کرے گی۔یونین ٹیریٹری لیول اسٹیئرنگ کمیٹی کا کردار اور ذمہ داریاں، اس سلسلے میں حکومت ہند کی ہائوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ مطلع کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہوں گی۔