نئی دہلی//اسرو کے پولر سیٹیلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی ۔ سی 41 نے اپنی 43 ویں اڑان میں سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی سینٹر سے 1425 کلو وزنی آئی آر این ایس ایس ۔ئ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ۔ پی ایس ایل وی ۔ سی 41 نے پہلے لانچ پیڈ سے طے شدہ مقررہ وقت کے مطابق صبح چار بج کر چار منٹ (ہندوستانی وقت) پر اڑان بھری ۔ تا حال پی ایس ایلوی نے 52 ہندوستانی سیٹیلائٹ اورغیر ملکوں سے 237 کسٹمرسیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کئے ہیں ۔ درے اسنا وزیراعظم نریندر مودی نے آر این ایس ایس II کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے جانے پر انڈین اسپیس ریسرچ آر گنائزیشن (آئی ایس آر او ) کے سائنسدانوں کو مبارکباددی ہے ۔