نئی دہلی23جون(یو این آئی) اسرو کے تحت پولر سیارچہ لانچ وہیکل یعنی پی ایس ایل وی سی۔38 نے آج ستیش دھون اسپیس سینٹر ، ایس ایچ اے آر، سری ہری کوٹا سے 712 کلو گرام کے کارٹوسیٹ 2 سیارچے کو اس کے ہمسفر 30 معاون سیارچوں کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا۔ پی ایس ایل وی کے کامیاب مشن کے تحت یہ 39 ویں کامیاب کوشش ہے ۔پی ایس ایل وی سی۔38 نے 0929 بجے (صبح 09 بجکر 29 منٹ پر) بھارتی معیاری وقت کے مطابق، پیشگی منصوبے کے تحت اولین لانچ پیڈ چھوڑا۔ تقریباً 16 منٹ کی پرواز کے بعد اس سیارچے نے 97.44 زاویے پر جاکر پولر شمسی ہم آہنگی مدار میں داخلہ حاصل کرلیا اور خط استوا سے جو کہ مدار کے بہت نزدیک تھا ،رہ کر ،اپنی پوزیشن قائم کرلی اور اس کے بعد ساڑھے سات منٹ کی مدت کے اندر تمام تر 31 سیارچوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے آپ کو پی ایس ایل وی سے علیحدہ کرلیا اور یہ تمام تر ا±مور پہلے سے طے شدہ ترتیب کے مطابق عمل میں آئے ۔علیحدگی کا آغاز کارٹوسیٹ۔ 2 سیریز سیارچے کی علیحدگی کے ساتھ شروع ہوا۔ اس کے بعد این آئی یو ایس اے ٹی علیحدہ ہوا ، پھر اس کے بعد 29 کسٹمر سیارچے علیحدہ ہوئے ۔ بھارتی سیارچوں کی مجموعی تعداد جنہیں پی ایس ایل وی کے ذریعے اب لانچ کیا گیا ہے ، مجموعی طور پر 48 ہوگئی ہے ۔علیحدگی کے بعد دونوں شمسی انتظامات جن کا تعلق کارٹوسیٹ 2 سیریز سیارچوں سے تھا انہیں خودکار طور پر اپنی جگہ متعین کردیا گیا اور اسرو کی ٹیلی میٹری نے ٹریکنگ اور کمانڈ، نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) واقع بنگلور کے توسط سے ان سیارچوں کی کمان سنبھال لی۔آنے والے دنوں میں یہ سیارچے اپنے آپریشنل اجتماع کی پوزیشن میں حتمی شکل لے لیں گے ۔ اس کے بعد یہ اپنا کام شروع کریں گے اور اپنے اندر فراہم کردہ پینکرومیٹک (بلیک اینڈ وہائٹ) اور ملٹی اسپیکٹرل (رنگین) کیمروں کے ذریعے مختلف ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کرنا شروع کردیں گے ۔