کراچی/پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگر کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب قرار پائیں تو ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے قائد نے ناصر جمشید کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائیں ان پر عمر بھر کیلئے پابندی عائد کی جائے۔ ہم اس واقعے سے بہت مایوس ہیں۔یاد رہے کہ ناصر جمشید کو یوسف نامی بکی کے ساتھ برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں ان کی ضمانت ہو گئی تھی اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں اس سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ے پاکستان کرکٹ کے امیج کو خراب کیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے جو سات سال تک پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کوششیں کی وہ سب ضائع ہو گئیں۔2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے کپتان نے کہا کہ اب تمام کھالڑیوں پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ 2010 کے واقعے کے بعد جو ہم نے چھ سات سال میں ٹیم کا اچھا امیج بنایا تھا۔