کراچی/ پی ایس ایل تھری کے کراچی میں شیڈول فائنل کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، بم پروف بسیں لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہیں جنہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک لانے اور واپس لے جانے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں نے بم پروف بسوں کے ساتھ ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک پہنچانے کی مشق کی اور روٹ سے ملحقہ سڑکیں بلاک کر دی گئیں، اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کئی ٹیموں کے مابین شیڈو ل ہے۔