عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ // پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا ایک رہائشی، جو حال ہی میں نادانستہ طور پر اس طرف گھس آیا تھا، کو جمعہ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پاکستانی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔حکام نے بتایاکہ ذہنی طور پر غیر مستحکم شخص، 32سالہ محمد یاسر فیض پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے تیتری نوٹ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اسے 25 جنوری کو پونچھ کے سرحدی گاؤں سلوتری سے حراست میں لیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ فوج نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور فیض کو جمعہ کو تمام رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد چکاں دا باغ بارڈر کراسنگ پر ان کے حوالے کیا گیا۔