عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس2025 کی تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور شرکا کے جوش و جذبے اور اتحاد کے جذبے کو سراہا۔ ملک کے مختلف حصوں سے 5500 سے زائد سائیکل سواروں نے 10 کیٹیگریز میں حصہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن اور ترقی کو برقرار رکھنے میں بہادر جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کی قربانی، لگن اور بہادری کو سلام پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”جموں و کشمیر پولیس بے لوث خدمت، فرض اور قربانی کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے” ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے سوک ایکشن پروگرام کے تحت جموں کشمیر پولیس کے اختراعی اقدام کی بھی ستائش کی ۔