سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور ضلع پلوامہ کے صدر محمد خلیل بند ،بدھ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی وفات کے بعد اصولوں سے انحراف کیا ہے اوراہم فیصلے لیتے وقت پارٹی نے سینئر ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔
خلیل بند ،پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور ضلع پلوامہ کے صدر تھے اور انہوں نے پارٹی کیخلاف کئی الزامات عاید کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔
خلیل کے اس اقدام کو پی ڈی پی کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیا جارہا ہے۔