پیپلز پولٹیکل فرنٹ کے جنرل سیکریٹری کی والدہ کا انتقال

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//پیپلز پولٹیکل فرنٹ کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی کی والدہ جمعہ کو انتقال کرگئیں۔ حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اسلامیہ کالج احاطہ میں مرحومہ کی نماز جنازہ کی پیشوائی کی جس میں محمد مصدق عادل کے علاوہ سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی۔ میرواعظ نے اپنے تعزیتی بیان میںسوگوار کنبے خاص طور پر عبدالمجید وانی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی۔پولٹیکل فرنٹ سرپرست اعلیٰ فضل الحق قریشی، چیئرمین محمد مصدق عادل نے مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے عبدالمجید وانی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا  میرواعظ نے اپنے تعزیتی بیان میںسوگوار کنبے خاص طور پر عبدالمجید وانی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی۔ادھرسالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے عبدلمجید وانی کی والدہ محترمہ کے انتقال  پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی 12نومبراتوار صبح10بجے انجام دی جائیگی اور11.30بجے گھر پر تعزیتی مجلس منعقد ہوگی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *