پیپلز پولٹیکل فرنٹ کے اہتمام سے تعزیتی مجلس

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر// پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے جنرل سکریٹری عبدلمجید وانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال کے حوالے سے حول سرینگر میںفرنٹ سرپرست فضل الحق قرشی کی صدارت میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی جن میں فرنٹ سرپرست فضل الحق قریشی ،  چیئرمین محمد مصدق عادل، پروفیسر عبدالغنی بٹ ، سید شمس الرحمان عوامی ایکشن کمیٹی ،  مولانا محمد عبداللہ طاری فریڈم پارٹی ، ایڈوکیٹ بشیر احمد طوطا پیپلزلیگ ، نور محمد کلوال لبریشن فرنٹ ،ہلال احمد وار پی۔پی، جاوید احمد میر لبریشن فرنٹ (حقیقی)،غلام محمد ناگو انجمنِ شرعی شیعیاں ، محمد اقبال میر، محمد الطاف محاذ آزادی ، محمد یاسین عطائی ، پیپلز لیگ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال اور امتیاز احمد ریشی حریت (جے کے)،محمد شفیع نیشنل فرنٹ، مختار احمد صوفی تحریکِ حریت،جنرل موسٰی تحریک کشمیر، محمد یوسف نقاش اسلامک پولٹیکل پارٹی،  عبدالمنان سٹوڈنٹس فرنٹ، فردوس احمد شاہ سٹوڈنٹس لیگ ، غلام قادر بیگ،مشتاق احمد صوفی اور پیر غلام نبی عوامی ایکشن کمیٹی وغیرہ خصوصی طور شامل تھے ،نے وانی خانوادہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا کہ ایک مقتدر حریت نواز شوہر مرحوم عبدالعزیز وانی جو 1940 کے دوراں مسلم کانفرنس کے ایک نامور لیڈر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور جن کا شمار مفصرِ قرآن حضرت مولانا محمد یوسف شاہؒؒکے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ، کی شریک حیات ہونے کے علاوہ وہ تین حریت پسند بیٹوں، عبدلمجید وانی، شوکت احمد وانی اور بشیر احمد وانی کی والدہ بھی تھیں جو اس وقت بھی ہمہ جہت طور رواں تحریک آزادی کشمیر سے جُڑے ہوئے ہیں اور اسطرح سیاسی طور ایک مزاحمتی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے موصوفہ کی تحریک کے حوالے سے بہت سارے خدمات ہیں جس کے لئے قوم انہیں دوسری حریت نواز اور نیک بخت ماووں کے ساتھ یاد رکھے گی جنہون نے اپنی زندگیوں میں بہت سارے مشکلات و مصائب کا سامنا کیا ہے  ۔ مجلس کے اختتام پر مرحومہ کے لئے مغفرت اور جنت نشینی کے لئے اجتماعی دعاء کا اہتمام کیا گیا جس کی پیشوائی فضل الحق قریشی نے کی ۔صاحب تعزیت مجید وانی نے آخر پر تمام شُرکاء مجلس و دوسرے لوگوں جنہوں نے انکے گھر آکر یا فون پر تعزت و یکجہتی کا اظہار کیا کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا تنظیم کا وفد پیپلز لیگ کے دیرنیہ رہنما غلام قادر کی ہاگرو کے گھر گیا جہاں انہوں نے ہاگرو صاحب کی والدہ کی وفات پر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمددی کا اظہارکیا اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *