حکومت نے چار برس میں لوک پال کیوں نہیں بنایا : اپوزیشن
نئی دہلی// ملک کے کئی حصوں میں لنچنگ (بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل) کے واقعات اور جھارکھنڈ میں سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر حملے کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھا جس کی حکومت نے بھی سخت مذمت کی۔ لیکن حکومت کے جواب سے غیر مطمئن اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ایوان میں وقفہ صفرکے دوران کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ ملک میں ایک خاص نظریہ کے لوگ الگ نظریہ رکھنے والوں پرپر تشدد حملے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے خلاف اسی طرح سے نازیبا زکلمات کااستعمال کیا گیا اور دو دن پہلے سوامی اگنی ویش پرپر تشدد حملہ ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے رویے کی وجہ سے یہ صورت حال بدتر ہو رہی ہے ۔اس پر ایوان میں موجود وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا پر کنٹرول اور ریاستی حکومتوں کے فعال کردار کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں لنچنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ایسے واقعات صرف گزشتہ چند سالوں میں ہی ہوئے ہیں۔ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ ان میں کئی لوگ مارے گئے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت کے لئے یہ تشویش کاموضوع ہے ۔ حکومت کی طرف سے ان کی مذمت اور تنقید کی گئی ہے ۔ اس طرح کے طور طریقے ناقابل برداشت ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات افواہوں، شک اور غیر مصدقہ نیوز کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ قانون اورنظم ونسق کوبرقرار رکھنا اور اس طرح کے معاملات میں مؤثر کارروائی کرنا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔وہیں مرکزی حکومت اس سلسلے میں خاموش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے ریاستی حکومتوں کو 2015 میں اور ابھی اسی ماہ دو سرکلرجاری کئے ہیں۔ چونکہ ایسے واقعات سوشل میڈیا میں فیک نیوزکی وجہ سے ہوتے ہیں، لہذا سوشل میڈیا سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سسٹم میں اس پر نگرانی کا بندوبست کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لنچنگ کے واقعات بہت ہی تکلیف دہ ہے اور تقریبا ہر بڑے واقعہ پر انہوں نے خود متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔اپوزیشن کی جانب سے کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، وینو گوپال، مسٹر جیوتی رادتیہ سندھیا نے شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل کے ملزم کو مالا پہنا کرخوش آمدید کئے جانے کا مسئلہ اٹھا کر وزیر داخلہ سے جواب مانگا، لیکن اسپیکر سمترا مہاجن نے اس کی اجازت نہیں دی جس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے ۔کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہاکہ ملک میں بدعنوانی مٹانے کے دعوے کے ساتھ برسراقتدار آئی حکومت نے چار برس میں لوک پال کی تقرری تک نہیں کی ہے اور اس دوران بدعنوانی پر لگام لگانے کے بجائے اسے تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما نے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق(ترمیمی) بل 2013پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف تحریک پر سوار ہوکر اقتدار میں آئی مودی حکومت کی حکمرانی میں بدعنوانی ختم ہونا تو دور کی بات ہے اس کے برعکس اسے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ۔ حکومت غیرممالک سے بلیک منی تو واپس نہیں لاسکی بلکہ گزشتہ دو برسوں میں غیرممالک میں جمع ہندستانیوں کے پیسے میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔یواین آئی۔