پیٹرول پمپ سرنکوٹ تا پمروٹ پل سڑک کی حالت خستہ

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے پیٹرول پمپ تا پمروٹ پل تک جانے والی سڑک متعلقہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہے اور عرصہ دراز سے سڑک مرمت کی منتظر ہے۔سڑک پر بچھائے گئے تارکول کا نام نشان تک موجود نہیں ہے اور سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کے نتیجہ میںآنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لگ بھگ تین کلو میٹر کے آس پاس سڑک انتہائی خستہ ہے۔ محکمہ ناقابل رسائی ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صرف طفل تسلیاں ہی دے رہا ہے اور عملی سطح پر کسی طرح کاکام نہیں کیا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے محکمہ نے سڑک کی مرمت کا کام نہیں کیا ہے اور نہ محکمہ دلچسپی سے لوگوں کے سڑک سے جوڑے مسائل کر رہا ہے۔ لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام جلد از جلد سڑک کی حالت بہتر کریں۔رابطہ کرنے متعلقہ حکام کا کہنا ہےکہ اس وقت کوڈ آف کنڈیکٹ لاگو ہے، کوئی بھی تعمیری کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سڑک کو سٹی پلان میں رکھا گیا ہے اور الیکشن کے بعد سڑک کا ٹینڈر کیا جائے گا۔