نئی دہلی// ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔اب کی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40-40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.81روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.07روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 118.83روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.07روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ کمپنیوں نے 24 مارچ اور 01 اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔