Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

پیوندکاری کے 10سال بعد | ’’نئے ہاتھ ‘‘سے بیوی کی زندگی بچائی ٹرانسپلانٹیشن

Towseef
Last updated: January 9, 2023 1:05 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

بی بی سی
دسمبر 2012کو برطانیہ کے ایک ہسپتال میں پہلا کامیاب ہینڈ ٹرانسپلانٹ ہوا۔ اس واقعے کی ایک دہائی کے بعد بی بی سی نے اس مریض اور اُن کے ڈاکٹر سے بات کی ہے۔پلاسٹک سرجن پروفیسر سمن کے کا کہنا ہے کہ بہت سے مریضوں کے مطابق سرجری کے بعد بہت سی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں جو ان کے لیے بہت اہمیت کی حامل بن جاتی ہیں۔ایسی ہی ایک کہانی انھوں نے اپنے پہلے مریض کی سنائی ہے، جن کو نیا ہاتھ ملنے سے ان کی زندگی بدل گئی۔ اور یہی نہیں بلکہ وہ اب دوسروں کو جینے میں مدد دے رہے ہیں۔یہ مارک کاہل ہیں، جو یارک شائر پب کے سابق مالک بھی ہیں۔ مارک کا علاج تو سنہ 2012 میں ہوا تھا مگر اب دس برس بعد ان کی ملاقات ان کے سرجن پروفیسر سمن سے ہوئی ہے، جنھیں انھوں نے نیا ہاتھ ملنے کے بعد اپنی زندگی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا ہے۔ بی بی سی نے بھی ان سے تفصیل سے بات کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ’اپنی بیٹی کے سر پر کنگھا کرنا ہو، اپنے بٹوے سے پیسے نکالنے ہوں یا نلکے سے اپنے لیے پینے کے پانی کا گلاس بھرنا ہو، میں اب دوبارہ ان تمام کاموں کے کرنے کے قابل ہو گیا ہوں اور اب مجھے اپنی شخصیت میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی ہے۔ ان کے مطابق ’’جب میری اہلیہ کو دل کا دورہ پڑا تو پھر ایسے میں ان کی جان بچانے میں بھی میرے ہاتھوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ لیڈز جو اس وقت برطانیہ میں ’ہینڈ ٹرانسپلانٹ یونٹ‘ کا گڑھ بن چکا ہے، جو واحد ایسا یونٹ ہے جو اس قسم کی سرجری کی سہولت بہم پہنچا رہا ہے۔اب یہ دنیا میں بھی ہینڈ ٹرانسپلانٹ سروسز کا بہترین ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کا چند دہائیاں قبل طب کی دنیا میں اس قسم کے علاج کا تصور بھی نہیں پایا جاتا تھا۔
مارک کاہل اس یونٹ کی خاص پہچان بن چکے ہیں۔ سنہ 2012 میں ان کا دایاں ہاتھ برس ہا برس گاؤٹ یعنی جوڑوں کے درد اور سوجن کے باعث اتنا بری طرح متاثر ہوا کہ اسے پھر کاٹنا پڑا۔گذشتہ ایک دہائی کے دوران جن مریضوں نے یہاں کا رخ کیا ان میں سے کچھ مریض حادثات کی وجہ سے اپنے ہاتھ یا اعضا سے محروم ہو گئے۔ باقی رہ جانے والے مریض طبی حالات جیسے ’سیپسز‘ یا ’سکلیروڈرما‘ کا شکار ہو جاتے ہیں یعنی ایک ایسی طبعی حالت جس میں کسی انفیکشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے اور اس سے اعضا ناکارہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
مارک کاہل نے بتایا کہ ’میری ماں نے پروفیسر سمن کے کو ٹی وی پر یہ کہتے ہوئے دیکھا تھا کہ وہ ہاتھ کا ٹرانسپلانٹ کرنے کا تجربہ کرنے جا رہے تھے۔‘ ان کے مطابق میں ان کے پاس چلا گیا تو انھوں نے میرا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ اس ہاتھ کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ایک بہترین امیدوار ہیں۔میں نے اس بارے میں اپنے خاندان والوں سے بات کی اور میں نے بھی یہی سوچا کہ مجھے اس عمل کا حصہ بن جانا چاہیے۔ یہ اس سے تو بہتر ہے جس حالت میں اب میں ہوں۔ اور پھر ایسا ہی ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ شدید نفسیاتی انٹرویوز کے بعد ہی انھوں نے اپنے آپ کو سرجن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ ان کے مطابق اس علاج کے دوران ڈاکٹر آپ کے نفسیاتی پہلو کا بھی معائنہ کرتے ہیں کہ آیا آپ اس عمل کے لیے موزوں بھی ہیں؟ جس کے لئے ہسپتال میں کچھ دیر گزارنی پڑ سکتی ہے اور اس عرصے میں ٹیسٹ کر کے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے سرجری کروانے والا اس عمل کے لیے موزوں بھی ہیں یا نہیں۔
مارک کاہل جن کا ہاتھ ٹرانسپلانٹ کیا گیا، کا کہنا ہے کہ ’انھوں نے مجھے بے ہوش کیا اور پھر میں ایک نئے ہاتھ کے ساتھ جاگا۔‘
ان کے مطابق ’مجھے یاد ہے کہ بعد میں ’ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ‘ میں جب میری آنکھ کھلی تو ’پروف‘ اندر آئے اور کہا، ‘آئیے ایک نظر (ہاتھ پر) ڈالتے ہیں۔مارک کے مطابق ’میں اپنی انگلیوں کو تھوڑا سا ہلا سکتا تھا اور ’پروف‘ نے کہا، ‘ابھی ایسا نہ کریں۔ تو میں نے سوچا، یہ پہلے سے ہی کام کر رہا ہے۔ یہ ناقابل یقین ہے کہ یہ (ہاتھ) اتنی جلدی حرکت کر رہا ہے۔اس ٹرانسپلانٹ کے بعد کئی ماہ تک ’فزیوتھراپی‘ کا عمل چلتا رہا۔ ان کے مطابق ’شروع میں یہ مشکل تھا۔ آپ کے اعصاب کو دوبارہ اپنی جگہ پر آنے میں کافی وقت لگتا ہے اور ان کے بغیر آپ کی حرکت اور احساس بالکل نہیں ہوتا۔‘
آپریشن نے مارک کی زندگی بدل دی ہے اور انھیں جیسے آزادی واپس دلا دی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے لوگوں کو کچھ میرے کاموں سے متعلق درخواست کرنا پڑتی تھی۔ ان کے مطابق اب تو میں اپنے دائیں ہاتھ سے بآسانی گاڑی چلا سکتا ہوں۔‘یہ جان بچانے والا بھی ثابت ہوا جب سنہ 2016 میں مارک کاہل کی اہلیہ سلویا کو دل کا دورہ پڑا تو وہ 19 منٹ تک ہوش میں نہیں آئیں اور ان میں سے کم از کم دس منٹ تک تو میں نے انھیں اپنے دائیں ہاتھ سے دبا کر زندگی میں واپس لایا۔ مارک کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سرجن کی اس ٹیم کے مشکور رہیں گے۔
پروفیسر سمن کے اب بڑے فخریہ انداز سے دس برس قبل کی پیشرفت پر نظر دوڑاتے ہیں۔ان کے مطابق ایک دہائی کے عرصے کے اندر ہم ابتدائی سرجری کے بعد اب اس سہولت کو ہر مریض کے لیے عام بنا دیا ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ عمل اب انتہائی مہارت سے سرانجام پاتا ہے اور اس وقت ان کے پاس ہسپتال میں دنیا کے اس حوالے سے خدمات بہم پہنچانے والے دو بہترین یونٹس کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق اس ہسپتال کی ان کی اس سرجن کی ٹیم میں مہارت اور دیکھ بھال کا معیار غیر معمولی ہے اور یقیناً ہماری سرجری عطیہ دہندگان اور ان کے اہل خانہ کی ہمت اور سخاوت کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ پروفیسر سمن کے کے مطابق ’ان کے تعاون نے ہمیں زندگی بدلنے کے قابل بنایا ہے اور اس شعبے میں کام کرنا ایک اعزاز ہے۔‘ لیکن، اس پہلے آپریشن کے دس برس بعد، ہاتھ کا عطیہ اب بھی ایسا آپشن نہیں ہے، جسے ڈونر کے رجسٹر کا حصہ بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق ’ہمیں ڈونرز کی ضرورت ہے۔ نرسوں کے لیے لوگوں سے اس بارے میں استفسار کرنا بہت مشکل سوال ہے یعنی آپ کی زندگی کے بعد آپ کے اعضا کسے عطیہ کیے جائیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?