بانڈی پورہ/ /بانڈی پورہ میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف کئی علاقوں کے لوگوں نے دھرنا دیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے دوران سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پر خواتین نے خالی مٹکے رکھ کر احتجاج کیا۔کیمہ منگنی پورہ میں لوگوں نے سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پر دھرنادیا اور چارگھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حرکت کو بند رکھا۔اس دوران قوئل ملنگام ،سونروانی اور چک ریشی پورہ میں گھاس جلا کر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ قوئل مقام، قوئل ترکہ پورہ، آلوسہ، اشٹنگو اور کہنو سہ کے لوگوں نے بھی بجلی بحران اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا ۔